پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے سیاسی استحکام آئے گا،فیصل رفیق

پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے سیاسی استحکام آئے گا،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیاسی استحکام اور سازگار معاشی امور کیلئے یہ انتخاب کلیدی نوعیت کا حامل ہے۔ انتشار نفاق اور تصادم کے حالات سے پنجاب کا نکلنا ملک میں خوشحالی کا سویرا طلوع کرے گا۔ عوام میں پھیلی بے چینی کی لہر اور سرکاری امور کی شتر بے مہار صورت حال اب بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ 

چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں عوامی خدمت کے حوالے سے ماضی میں بھی شاندار اور تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ صوبے کے عوام امید کرتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے تابندہ دور میں داخل ہوگا۔ انجمن تاجران ہال روڈ پنجاب اور پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کیلئے ہمیشہ مثبت اور دعائیہ جذبات کا اظہار کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -