چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو آرمی میوزیم کی سیر کرائی گئی

چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو آرمی میوزیم کی سیر کرائی گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو میں مقیم بچوں بچیوں کے لیے آرمی میوزیم کی سیر کا اہتمام کیا گیا۔100کے قریب بچوں اور بچیوں کو آرمی میوزیم کی سیر کروائی گئی۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد بھی اس موقع پربچوں کے ساتھ موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ آرمی میوزیم کی سیر بیورو کے بچوں اور بچیوں کے لیے تفریحی پروگرام کا حصہ ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیم کے علاوہ تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ چیئرپرسن نے کہا کہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گھر جیسا ماحول دیا جارہا ہے۔ بچوں کی خواہش کے مطابق آرمی میوزیم کی سیر کروا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو تمام تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائی جاتی ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے آرمی میوزیم انتظامیہ کا بیورو کے بچوں کے لیے سیر کا اہتمام کرنے اور سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ اداکیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -