عمران خان ملک و قوم کی واحد امید ہیں،چوہدری طارق سندھو

عمران خان ملک و قوم کی واحد امید ہیں،چوہدری طارق سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) عمران خان ہی ملک کی واحد امید ہیں پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہارسینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری طارق سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر عوام نے ملک بھر میں مہنگائی اور اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔حکومت نے ملک کو چلانے کے لئے سالانہ بجٹ نہیں دیا بلکہ مسائل کا شکار اور مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کو مہنگائی کے آنے والے نئے طوفان کی خبر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید باہر ہیں امپورٹڈ حکومت ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عام آدمی مزید مشکلات کا شکار ہوگا بلکہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہیں اپنی چوریاں بچانے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں۔