سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان حکومتی غفلت،ذکر اللہ مجاہد

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان حکومتی غفلت،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان حکمرانوں اورمحکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ شہر لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اربوں، کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود ادویات اور سہولیا ت کی عدم فراہمی حکمران، محکمہ صحت اور متعلقہ انتظامیہ کے لاکھوں روپے تنخواہوں پر کام کرنے والوں افسروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اقتدار کے بغیر جماعت اسلامی شہر لاہور میں دو ہزار کے قریب یتیم بچوں کی کفالت ایک ہزار سے زائد بیواؤں کیلئے ماہانہ راشن کی فراہمی، ہزاروں بچوں کی ماہانہ تعلیمی اخراجات اور ثریا عظیم ہسپتال سمیت درجنوں ڈسپنسریوں کے اہل لاہورکے مستحق افراد کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے ہمارا یہ دعویٰ  ہے کہ اسی طرح کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی اور دیانتدار قیادت ہی پاکستان قوم کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کی گوررننگ باڈی کے اجلاس میں ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر گوننگ باڈی ثریااعظیم ہسپتال نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمود اختر رانا،  پروفیسر ڈاکٹر حافظ اعجاز احمد، تنویر الحسن زبیری، اشفاق احمد مہر، اعجاز تنویر، میاں بابر حمید، مرغوب شاکر اظہار، شاہد نوید ملک، محسن بشیر، عثمان ریاض، عبدالعزیز عابد، میاں اشفاق انجم نے شرکت کی۔