پی ڈی ایم کاعدالتی بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے،سعد کاشمیری

  پی ڈی ایم کاعدالتی بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے،سعد کاشمیری

  

لاہور(پ ر)صدر قومی محاسبہ کمیٹی لاہور سعد کاشمیری نے پرویز الٰہی کی درخواست کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کاعدالتی بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب سے ن لیگ سیاست میں آئی ہے اپنے خلاف آنے والے فیصلوں پر عدلیہ کے خلاف ہو گئے جاتے ہیں اور مہم شروع کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے برداشت اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔سعد کاشمیری نے کہا کہ عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملک بھر کے وکلاء،دانشور،عوام آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی مثال مچھلی کی طرح ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ویسے ہی مسلم لیگ ن اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے الگ ہوتے ہی ملکی سلامتی،افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کے وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اکٹھے ہو کر اس کینسر اور ناسور کا جڑ سے خاتمہ کریں اور عوام،دانشور،محب وطن سیاستدان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں،تا کہ غریب عوام کو سکون کا سانس نصیب ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -