سٹی ٹریفک پولیس تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت لے گئی

 سٹی ٹریفک پولیس تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت لے گئی

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت لے گئی، 16 سال قبل شہر لاہور کی ابتر ٹریفک صورتحال اور پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے ٹریفک وارڈنز سروس کا قیام عمل میں لایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 24 سو ٹریفک وارڈنز میں سے 137 وارڈنز ایم فل ڈگری ہولڈرز ہیں، جبکہ ایک ٹریفک وارڈن نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد ٹریفک وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہے، منتظر مہدی کا کہنا تھاکہ ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر، ایل ایل ایم، اکنامکس، میتھیمٹکس، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز، سوشیالوجی، ماس کمیونیکیشن، اردو،  اسلامک اسٹڈیز، پنجابی اور پولیٹیکل سائنس سمیت دیگر مضامین میں ایم فل کئے ہوا ہے، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو محکمہ کی جانب سے ہرماہ پانچ ہزار روپے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو دس ہزار روپے الاونس دیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -