مریدکے: جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ، ڈکیت گینگ گرفتار
مریدکے(نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس نے تین رکنی جامو ڈکیت گینگ گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی موبائلز اور دو بائیکس بھی برآمد کر لیں۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او فیصل مختار کی ہدایات پر اے ایس پی سرکل مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ولی حسن پاشا نے تین رکنی جامو ڈکیت گینگ گرفتار کر کے۔لاکھوں روپے نقدی دو موٹر سائیکلز پانچ قیمتی موبائلز اور اسلحہ بھی برآمد کر کے جہاں اپنے علاقے سے ڈکیتیوں کی فضا اور عوام میں سے خوف ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہاں جرائم پیشہ افراد کو بھی انتباہ کیا ہے۔ملزمان متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس ایچ او نے مزید ڈکیت گینگ گرفتار کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا میرا علاقہ خالی کر دیں ورنہ میں اور میری ٹیم ان کا جینا مشکل کر دیں گے۔