مصر ی شا ہ سے65سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس تفتیش جاری

مصر ی شا ہ سے65سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس تفتیش جاری

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)مصر ی شا ہ کے علاقے سے65سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ  کے علاقے کپ سٹو ر با با کر م شا ہ ولی دربا رکے قریب 65سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پو لیس کے مطا بق وارثا ن کی تلا ش جا ری ہے جس کو اس کے با رے میں علم ہو ں وہ تھا نہ مصر ی شا ہ سب انسپکٹر محمد خلیل احمد سے اس نمبرپررابطہ کریں۔03014040573- 0423627844۔دریں اثناء بھا ٹی گیٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔ بھاٹی گیٹ کے علاقہ فیملی پارک سے نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ایدھی ترجمان کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا اور اس کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -