سانگلا ہل:ڈکیتی چوری کی وارداتیں   شہری نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم

  سانگلا ہل:ڈکیتی چوری کی وارداتیں   شہری نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر)سانگلاہل اور گردونواح میں چوری کی نان سٹاپ وارداتیں پولیس کیلئے درد سربن گئیں،وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم ہوگئے، تھانہ سٹی کی حدود میں صفدرآبادروڈپرواقع مشہور کیش اینڈکیری ڈیپارٹمنٹل سٹورکے تالے توڑکر نامعلوم ملزمان 53لاکھ نقدی سمیت 65لاکھ روپے کا سامان لوٹ کرلے گئے،غلہ منڈی کے مشہورکھادڈیلرزکے تولے توڑکرکیش نہ ملنے پرقیمتی چیزیں لے گئے جبکہ نواحی چک نمبر42میں 4گھروں میں وارداتوں کے دوران زیور ا ت،نقدی اورقیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے،چوری کی نان سٹاپ وارداتوں پرشہری خوف وہراس میں مبتلاہوگئے,وارداتوں کی اطلاع پرتھانہ سٹی پولیس،حساس اداروں کے اہلکار اورفرانزک ٹیمیں موقعہ پرپہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی۔
،65لاکھ نقد کی چوری پولیس کیلئے درد بن گئی ہے،شہریوں نے بتایاکہ محسوس ہوتاہے کہ پولیس سوئی رہی یاساتھ مل گئی ہے،نواحی دیہاتوں کے رہائشی پولیس ملازمین کو دور دراز علاقوں میں پوسٹ کیاجائے تاکہ شہری سکون سے رہ سکیں۔

مزید :

علاقائی -