غازی آ باد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 22سالہ لڑکا جاں بحق

غازی آ باد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 22سالہ لڑکا جاں بحق

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)غازی آ باد کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 22سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اتحاد کالونی کا رہائشی ذیشان اپنی موٹر سائیکل پر لال پل کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو  ٹکر ماردی، جس سے ذیشان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا ذیشان تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -