ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، شہر سے 2کاریں، 2رکشے اور 30موٹر سائیکل چوری 

      ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، شہر سے ...

  

        لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹے کے دوران چوری، نقب زنی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  کوٹ لکھپت کے علاقہ عسکری پارک میں تین ڈاکو گن پوائنٹ پر میڈیکل سٹور کے مالک کو یرغمال بنا کر دو لاکھ روپے نقدی تین موبائل فونز لوٹ کر آسانی سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تھانہ ہیئر کے علاقے میں شکیل کے گھر میں گھس کر ڈاکو اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 14لاکھ 22ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیوارات اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہو گئے، مانگا منڈی میں نامعلوم چور ریاض گھمن کے گھر سے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے نقدی اور ایل سی ڈی چوری کر کے فرار ہو گئے،داتا دربار کے علاقے میں صادق یوسف نامی شہری  سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،رائیونڈ سٹی میں پرویز سے  19ہزار 5سو روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں مختار سے اسلحہ کے زور پر ڈاکو40ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی کے علاقے میں عثمان نامی شہری کی دکان میں گھس کر 60 ہزار روپے نقدی، موبائل فون،سبزہ زار میں افضال کی دکان میں گھس کر 25 ہزار روپے اور موبائل فون۔چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شادمان اورباغبانپورہ سے کاریں،کاہنہ،نشتر کالونی،فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ،ہنجروال،قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی، شیراکوٹ،سمن آباد، گرین ٹاؤن،رائیونڈ سٹی،مانگا منڈی،سندر،چوہنگ، نواب ٹاؤن،اسلام پورہ،راوی روڈ،لوئرمال،شاہدرہ،شادباغ،اکبری گیٹ، رنگ محل،گجر پورہ،پرانی انارکلی، مزنگ،غازی آباد،ہربنس پورہ،مناواں، ڈیفنس بی،کاہنہ سے موٹر سائیکلیں جبکہ ساندہ اور اسلام پورہ  سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -