آئی بی میں تبادلے پرسی سی پی او سے سینئر افسران کی الوداعی ملاقات

 آئی بی میں تبادلے پرسی سی پی او سے سینئر افسران کی الوداعی ملاقات

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آئی بی میں تبادلے پر گز شتہ روزلاہور پولیس کے سینئر افسران سے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ایس پی سکیورٹی،ایس پی سی آئی اے،ایس پی اے وی ایل ایس، ایس پی ڈولفن سکواڈ،ایس پی سی آر او سمیت آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز کے تمام ایس پیز اورسی سی پی او آفس کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

سینئر پولیس افسران نے ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کو تحائف، سوینئرز اور  گلدستے پیش کئے۔ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے بطور سی سی پی او لاہور پولیس کی کمانڈ کے دوران بھرپور تعاون پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دوران تعیناتی انہیں تمام افسران اور سٹاف کا مثالی تعاون حاصل رہا۔سربراہ لاہور پولیس کی حیثیت سے گذارے یادگار لمحات ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -