قصور: تین مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4افراد اغوا 

قصور: تین مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4افراد اغوا 

  

قصور (بیورورپورٹ) تین مختلف واقعات میں ماں بیٹی اور ایک عورت سمیت دو افرادکو اغواء کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق باٹھ کلاں کے رہائشی نیامت علی کھرل نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ میری بیوی شازیہ بی بی میری اڑھائی سالہ بیٹی دعا فاطمہ کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی کہ پتوکی کا رہائشی عمران ڈوگر آیا اور میری بیوی اور بیٹی کو اغواء کر کے لے گیا، کھوکھر اشرف کے رہائشی سلطان محمد کھوکھر نے پولیس تھانہ صدر چونیاں کو بتایا کہ میرا ملازم چنیوٹ کا رہائشی چالیس سالہ نذیر احمد شیخ میری مال مویشیوں کی حویلی میں موجود تھا کہ محمد نواز ولد فلک شیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اسے اغواء کر کے لے گیا،ڈھولن کے رہائشی محمد علی نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ ملزمان محمد وسیم وغیرہ نے میری بائیس سالہ بیٹی نجمہ بی بی کو کار میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -