قصور: مختلف واقعات میں  2خواتین بے آبرو،2سے بد اخلاقی کی کوشش

  قصور: مختلف واقعات میں  2خواتین بے آبرو،2سے بد اخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ) چار مختلف واقعات میں دو عورتوں کو بے آبرو کر دیا گیا جبکہ ایک دو عورتوں کو کرنے کی کوشش کی گئی تفصیلات کے مطابق تارا گڑھ کے رہائشی سجاد احمد پٹھان نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ میری بیوی اپنی بہن کو ملنے کے لیے رکشہ پر جا رہی تھی جب وہ بلیر چک46کے نزدیک پہنچی تو پشاور کے رہائشی واجد ولد نواب پٹھان نے اسے رکشے سے اتار کر قریب فصل کماد میں لے جا کر اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، بھوپے وال چک23کی رہائشی خاتون  نے پولیس تھانہ صدر پتوکی کو بتایا کہ میں اپنی مال مویشیوں کی حویلی میں سوئی ہوئی تھی کہ ارشاد ڈھڈی آیا اور مجھے اپنی وحشت کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، انور کالونی پتوکی کے رہائشی شہزاد آرائیں نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میری چھ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ محمد عزیز ولد شفیق ملک آیا اور میری بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسکے شور کرنے پر  ملزم موقع سے فرار ہو گیا، کانویں ملیاں کی رہائشی خاتون نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر کو بتایا کہ ملزم محمد ادریس نے میرے گھر میں داخل ہو کر مجھے بے آبرو کرنے کی کوشش کی میرے شور کرنے پر فرار ہوگیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -