کامونکے، ہفتہ گزر گیا  مغوی بچہ بازیاب نہ ہو سکا

کامونکے، ہفتہ گزر گیا  مغوی بچہ بازیاب نہ ہو سکا

  

کامونکے (نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) ٹبہ محمد نگر سے نوشابہ بی بی کا دو ماہ کا بچہ محمد ایان اغواء  ہوئے 7 دن ہو گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک بچہ تھانہ صدر پولیس سے بازیاب نہیں ہو سکا۔ ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے بچے کو بازیاب کروایا جائے اور ایس ایچ کو حکم دیا جائے کہ قابل افسران پر پولیس ٹیم تشکیل دے جو ہمارے بچے کو بازیاب کروا سکے۔

 تفصیلات کے مطابق محمد حبیب کی شادی ٹبہ محمد نگر گلی نمبر 6 میں نوشابہ بی بی سے عرصہ اڑھائی سال قبل ہوئی اور دو ماہ قبل نشابہ بی بی کے ہاں محمد ایان کی پیدائش ہوئی۔ بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد اپنی بیوی اور بچے کو مورخہ 20 جولائی کو اپنے سسرال رات 10 بجے چھوڑ کر آیا۔ صبح اس کی بیوی نے اسے بذریعہ فون کال بتایا کہ ہمارا بچہ اغوا ہو گیا ہے۔جس پر اس نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کیا لیکن بچہ نہ مل سکا۔ جس کی تھانہ صدر میں درخواست دی گئی اور بچے کی گمشدگی کا کیس تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 22/ 709 بجرم 363 درج رجسٹرڈ ہو گیا۔ بچے کہ والد محمد حبیب کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ 7 روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس ابھی تک بچہ بازیاب نہیں کروا سکی۔

مزید :

علاقائی -