گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی،طالبعلم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی،طالبعلم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے 8سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار کر لیا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس نے،8 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو درخوست ملنے پر گرفتارکر لیا۔متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو معمولی غلطی پر قاری اسحاق نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرہ میں محبوس کر رکھا تھاجبکہ پولیس کا کہنا کہ ملزم تشدد کے بعد اپنے رشتہ دار کے گھر جا کر چھپ گیا تھا متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتارکیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -