ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

  ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،خالد ابوبکر کا تبادلہ سی آئی اے سٹی سے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ہوا ہے۔تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار،انوسٹی گیشن کے تمام ایس پیز کی شرکت کی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے خالد ابوبکر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ایس ایس انویسٹی گیشن عمران کشور نے خالد ابوبکر کو گلدستہ پیش کیا۔ایس پی سی آئی اے عا صم افتخا ر نے کہا کہ خالد ابوبکر ہمیشہ سی آئی اے کے نمایاں کیسز کی تفتیشی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -