آئی جی جیل خانہ جات سے نیپا افسران کی ملاقات، مختلف امور پرتبادلہ خیال

آئی جی جیل خانہ جات سے نیپا افسران کی ملاقات، مختلف امور پرتبادلہ خیال

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے افسران کے ایک وفد نے ملاقات کی اور، مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا تعارف کرواتے ہوئے انھیں محکمہ کے لئے اٹھائے گئے  اصلاحی اقدامات کے متعلق آگاہ کیا ہے - محکمہ جیل خانہ جات پنجاب قیدیوں کی اصلاح کر کے انہیں کارآمد شہری بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہے تاکہ قیدی جیل سے رہائی پانے کے بعد معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں -قیدیوں کو ہنرمند بنانے کے لیے TEVTA کی مدد سے جیلوں میں مختلف کورسز جاری ہیں -پنجاب بھر کی جیلوں کی سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے  24 گھنٹے نگہداشت کی جاتی ہے۔

-عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا شکایت سیل بھی 24 گھنٹے کام کر رہاہے۔

مزید :

علاقائی -