اسلام آباد کو آپر یٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی پرانی لسٹوں پر دوبار ہ الیکشن کرانے کی کوشش 

اسلام آباد کو آپر یٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی پرانی لسٹوں پر دوبار ہ الیکشن کرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی ڈھٹائی اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے نئی ووٹر لسٹ بنانے کے احکامات کے واضح احکامات کے باوجود22جولائی کو پرانی لسٹوں پر دوبارہ الیکشن کرانے کی کوشش۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند گھنٹے پہلے حکم امتناعی دے کر الیکشن کا انعقاد روک کر آج28جولائی کو دوبارہ دونوں پارٹیوں کو بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے الخدمت گروپ کے اعتراض پر 1637ووٹر لسٹوں پر مشتمل الیکشن کمیشن کو نظرثانی کا کہا لیکن اس نے الیکشن سے ایک دن قبل الخدمت گروپ کو اعتماد میں لئے بغیرآخری لمحے22جولائی کو 1716 ووٹ پر مشتمل ممبران کی لسٹیں معزز عدالت کو دیں جس پر کورٹ نے آخری وقت میں لسٹیں دینے پر سٹے دیتے ہوئے آج 28 جولائی کو دونوں پارٹیوں کو بلا لیا۔اسلام آبادکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 23جولائی بروزہفتہ کو ہونے والے الیکشن2022میں بے ضابطگیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 ہزار الاٹیز کے مفادات کے تحفظ کے لئے گرشتہ رات عدالت لگا کر انتخابات روک دیئے ہیں۔
الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -