منکی پاکس پر کڑی نگرانی جاری، ملک میں تاحال کوئی کیس نہیں، عبدالقادر پٹیل 

منکی پاکس پر کڑی نگرانی جاری، ملک میں تاحال کوئی کیس نہیں، عبدالقادر پٹیل 

  

 اسلام آباد(آئی ا ین پی) وزارت صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس وائرس کے پھیلا کے پیش نظر پاکستان میں بھی اس کی موثر نگرانی کی جارہی ہے، تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی ہدایت پر منکی پاکس کی صورتحال پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ منکی پاکس وائرس کی موثر نگرانی کی جارہی ہے، پاکستان میں تاحال منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منکی پاکس سے بچا کے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کیلئے مکمل تیار ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت صحت مسلسل منکی پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں کو منکی پاکس کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اب تک دنیا کے 75 ممالک میں 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل 

مزید :

صفحہ آخر -