کورونا وائرس میں تیزی، مزید 4افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے متجاوز 

کورونا وائرس میں تیزی، مزید 4افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے متجاوز 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس میں پھر تیزی آنے لگی ہے، مزید 4 افراد چل بسے، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز ہو گئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا 4 مریض انتقال کر گئے جب کہ اب بھی 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس 

مزید :

صفحہ آخر -