عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے، جاوید لطیف

عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے، جاوید لطیف

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے،میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر گوگی، بشریٰ اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔ ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتاچکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں، ہم پر الزام تھا جی ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں توکہا جاتا ہے کہ یہ ان کے جذبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر کی پرچی والے کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تھا، ہمارا حال یہ ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے، ہم کس کے خلاف جتھے لے کر جائیں، مسائل کے حل کیلئے پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی طرف لے جارہا ہے، لیڈر لیس احتجاج پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا اور یہ بات اپنی طرف سے کررہا ہوں۔ نواز شریف کو جس طرح سزائیں دی گئیں وہ ایک ہفتے میں واپس نہ لیں تو نواز شریف آرہا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔

جاوید لطیف 

مزید :

صفحہ آخر -