شاہدرہ میں تھانیدار،ہربنس پورہ میں 22سالہ لڑکے کی خود کشی
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں 35سالہ اے ایس آئی نے زہر یلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ جبکہ ہربنس پورہ کے علاقے میں 22 سالہ لڑکے نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ بیگم کوٹ میں 35سالہ اے ایس آئی قیصر اقبال نے زہریلی گولیاں کھائیں۔ قیصر اقبال کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اے ایس آئی قیصر اقبال انویسٹی گیشن ہیڈ کواٹرز میں تعینات تھا۔ اے ایس آئی قیصر اقبال نے خود کشی کیوں کی اسکی کیا وجوہات ہیں تاحال وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ متوفی کی لاش پولس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دی، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ اسکے علاوہ ہربنس پورہ کے علاقہ رشید پورہ میں نوجوان نے خود کشی کر لی۔ 22 سالہ وسیم کو سگریٹ پینے پر اس کے والد نے ڈانٹ ڈپٹ کی، وسیم نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس اور فرازک کی ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
خودکشی