امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا درآمدات کی پابندی پر اظہار تشویش

 امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا درآمدات کی پابندی پر اظہار تشویش

  

 اسلام آباد (آن لائن) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا درآمدات کی پابندی  پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی سے کاروبار کو نقصان ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر تجارت سے اپنی ملاقات میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر  وزیر تجارت نوید قمر نے کہاکہ پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی عارضی ہے اور کچھ شپمنٹس کو ریلیف دیا گیا ہے۔وزیر تجارت  نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت تجارت امریکہ سے منسلک کاروبار کو درپیش مسائل حل کرے گی، وزیر تجارت نے امریکی جی ایس پی کی بحالی کی درخواست کی۔ امریکی سفیر نے پاکستان سے امریکہ کو ہونے والی برآمدات میں اضافے کو سراہا۔

 اظہار تشویش

مزید :

صفحہ آخر -