قومی اسمبلی، مستعفی رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کا نام پینل آف چیئرمین میں شامل 

قومی اسمبلی، مستعفی رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کا نام پینل آف چیئرمین میں شامل 

  

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے مستعفی رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کا نام پینل آف چیئرمین میں شامل کر دیا گیا جس پر وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ایک مستعفی شخص کا نام پینل آف چئیرمیں میں کیسے آیا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا میں دیکھتا ہوں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ حالییہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں ہونیوالے نقصانات پر وہاں ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس شروع ہوا تو تلاوت نعت اور ترانے کے بعد ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے جاں بحق اور دہشت گردی کی وجہ سے پاک آرمی کے جوانوں کی شہا د ت پر فاتحہ خوانی کروائی گئی، دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کروائی اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا تو ان پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کا نام بھی شامل کر دیا گیا جس پر وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ایک ایسے شخص کا نام لیا گیا جس کا استعفی آ چکا ہے، ایسے شخص کا نام پینل آف چیئرمیں کیسے آ یا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہم دیکھتے ہیں بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی نے کہا حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے بلوچستان میں سانپ کے کاٹنے کے بہت سے کیس آ گئے ہیں خوراک اور دیگر اشیاء کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے مدد کی یقین دھانی کروائی ہے،خالد مگسی نے کہا ہم نے بلوچستان کیساتھ پورے ملک کی بات کی ہے،چند روز پہلے جو صورتحال کراچی کی ہوئی ہے وہ بھی انتہائی پریشان کن تھی رکن اسمبلی اسلم بھوتانی  نے کہا بلوچستان اور خصوصا لسبیلہ میں بہت نقصان ہوا ہے،لسبیلہ میں لوگوں کی مدد کیلئے فوری امداد بھجوائی جائے حالات یہ ہے کہ لوگ ابھی تک درختوں پر چڑھے ہوئے ہییں لسبیلہ میں خیمہ بستیاں بن گئی ہیں  اور خیمے بھی کم پڑ گئے ہیں وفاق ہمارے ساتھ تعاون کریں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم توجہ دیں گے،ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے،سیاست میں تنقید ایک دائرے میں رہ کر کرنی چاہیے اور قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے،ملک میں معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ہم اپنے ہیروز کو بھول جاتے ہیں سردار ریاض مزاری،ڈاکٹر شہناز بلوچ نے بھی اس حوالے سے گفتگو کی۔

پینل آف چیئر

مزید :

صفحہ آخر -