کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج، 2قومی کھلاڑی کورونا کا شکار

کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج، 2قومی کھلاڑی کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         برمنگھم (افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب  آج منعقد ہوگی پاکستانی دستے کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور گزشتہ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کریں گے۔پی او اے کے صدر سید عارف حسن نے افتتاحی تقریب میں پرچم اٹھانے کا اعزاز پانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی۔تقریب الیگزینڈااسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے ڈوپنگ کنٹرول آفسیر نے  پاکستان ہاکی ٹیم کے دواور سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے  قومی ہاکی کے دو اور ایک قومی سوئمر کا کوویڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی اس موقع پر قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابدقادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجدوسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔ دوسری جانب روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی دستے کے کھلاڑیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بھرپور کوشش کریں گے کہ پاک وطن کی نمائندگی کا حق ادا کر سکیں مختلف شعبوں کے کھلاڑی پریکٹس سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں اور کل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ بھی سبز ہلالی پرچم کے ساتھ انٹری دیگا تقریب میں دولت مشترکہ ممالک کے ہائی کمشنرز اور نمائندہ وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔