بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق حکومت بلوچستان زیارت آپریشن سے متعلق جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتی ہے۔ جوڈیشل انکوائری زیارت آپریشن میں مارے جانے والے افراد کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہے، جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت عالیہ کے ایک معزز جج کا نام تجویز کیا جائے۔

جوڈیشل کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -