پنجاب میں گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ہوگا، علی محمد خان
اسلام آ باد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رانا صاحب شوق پورا کر کے دیکھ لیں پنجاب کے عوام آپ کے گورنر راج کو اپنے پیروں تلے کچل کے رکھ دے گی، جس طرح آپ کی پنجاب کی امپورٹڈ حکومت عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ گئی۔
علی محمد خان