وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب کے برابر کر دی 

وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب کے برابر کر دی 

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے قومی خزانے سے 738ملین روپے ادا کئے جائیں گے، اس طریقے سے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں کے برابر ہونگی۔ جو انہیں یکم جولائی سے ملنا شروع ہوجائینگی۔ اسلام آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں فتنہ وفساد جتھے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے بغیر انکے مقاصد میں ناکام کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرنٹ ایئر کانسٹیبلری کے دستوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے محسوس کیا کہ ایف سی کو بھی پولیس کی طرح سہولیات فراہم کی جائے، ایف سی کے دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ استعداد اور قابلیت کا مظاہرہ کیا اور ٹریننگ میں ثابت کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کسی سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایف سی کے دستوں کو ان کی بہترین مہارت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رانا ثناء اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -