وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع 

وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارو ں کا موقف ہے کہ میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات زیر سماعت ہیں،شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی،شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اپنے اشتہاری صاحبزادے سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا،سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے،شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ میاں شہبازشریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم د یتے ہوئے ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دیاجائے۔دوسری جانب لاہورہائی کور ٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تخت لاہور کو اکھاڑ دیا ہے،اگلا سٹاپ ہمارا وزیراعظم شہباز شریف کا ہے،پی ٹی آئی پنجاب کے بعد اب اپنا جھنڈا وفاق میں لہرائے گی،یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے راز ڈسکس کئے،میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔
ہائیکورٹ سے رجوع

مزید :

صفحہ آخر -