فرح خان کی والدہ کی اخراج مقدمہ درخواست پرڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

فرح خان کی والدہ کی اخراج مقدمہ درخواست پرڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق نے فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست پرڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار بشری ٰخان کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔

فرح خان

مزید :

صفحہ آخر -