پنجاب گیمز،ساہیوال ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکل سے شروع ہونگے

پنجاب گیمز،ساہیوال ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکل سے شروع ہونگے

  

ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر)  پنجاب گیمز 2022میں شرکت کیلئے ساہیوال ڈویژن سے مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز  کل  سے 3اگست تک منعقد ہونگے۔ پنجاب گیمز اگست کے دوسرے ہفتے منعقد ہونگی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے بتائی۔ انہوں نے مردوں کے ٹرائلز کے شیڈول کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ  کل آرچری کیلئے ٹرائل صبح 11بجے جناح سٹیڈیم اوکاڑہ، بیڈمنٹن کیلئے شام 5بجے بیڈمنٹن ہال ساہیوال، بیس بال کیلئے صبح 11بجے تحصیل سپورٹس کمپلکس دیپالپور، باسکٹ بال کیلئے شام 5بجے منیر نیازی پارک فرید ٹاؤن ساہیوال، ہاکی کیلئے شام 3بجے ہاکی گراؤنڈ نانکپور پاکپتن میں جبکہ خواتین کے اوپن ٹرائل آرچری میں صبح 11بجے جناح سٹیڈیم اوکاڑہ، بیڈمنٹن کیلئے شام 5بجے بیڈمنٹن ہال ساہیوال اور باسکٹ بال کے لئے ٹرائل صبح 11بجے منیر نیازی پارک فرید ٹاؤن ساہیوال میں منعقد ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -