زبیر نیازی سمیت 50 کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ کے دوران پولیس پر حملہ کرنے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی سمیت 50 کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کر دی،ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی ضمانتوں پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان احسان ڈوگر، زبیر نیازی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
زبیر نیازی