سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع
سوات (این این آئی)سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی میں گراس روٹ سطح پر انڈر 12 کھلاڑیوں کی فری رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے بتایاکہ سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی نے ضلع میں بچوں کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچانے، صحت مند سرگرمیاں اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے فٹ بال کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ تربیت فری دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اکیڈمی میں 30 سے زائد بچے تربیت کر رہے ہیں۔