زمبابوے، بنگلہ دیش کے درمیان ون سیریز30 جولائی سے شروع ہوگی

زمبابوے، بنگلہ دیش کے درمیان ون سیریز30 جولائی سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے (اے پی پی):زمبابوے اور  بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم   وائٹ بال سیریز کے لئے  زمبابوے میں ہے جہاں وہ  زمبابویں ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی  کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کو حسن سوہن لیڈ کریں گے  جبکہ ون ڈے سیریز میں تمیم اقبال بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5، دوسرا میچ 7 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو کھیلا جائیگا۔وائٹ بال سیریز کے تمام میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔