آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش پر غیر ملکی لیگز کو فوقیت دینے لگے

 آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش پر غیر ملکی لیگز کو فوقیت دینے لگے

  

 سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے بعد ابتدائی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) نہ کھیلنے کی اجازت مانگ لی۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی جانب سے بی بی ایل کو چھوڑنے کا امکان ہے اور اوپنر نے بی بی ایل میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سے یواے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے کیونکہ جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد تمام آسٹریلوی کرکٹرز لیگ کے لیے دستیاب ہیں جبکہ شائقین نے وارنر کے بی بی ایل میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -