شہزاد شوکت مستعفی، اختر جاویدقائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

 شہزاد شوکت مستعفی، اختر جاویدقائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں،انہوں نے اپنے آفس کا چارج چھوڑ دیاہے۔شہزاد شوکت کو 31 مئی 2022 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت کے وقت انہیں تعینات کیا گیاتھا۔ دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے،سیکرٹری اینڈ پارلیمانی امور نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اعلیٰ عدلیہ میں دیگرسرکاری امور بھی سرانجام دیں گے۔
 شہزاد شوکت 

مزید :

صفحہ آخر -