بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری 

  بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی ہیڈ کوچ  چوہدری محمد اضعر گل نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 22 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان مرد کھلاڑیوں کو صوبیدارمحمد اشرف اور رانا سجاد جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو سیمی رضوی تربیت دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں چار کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں ایک خواتین اور تین مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں ارشد ندیم،  محمد جمشید اور شجر عباس جبکہ خواتین کھلاڑی انیلہ گلزار شامل ہیں۔ اس علاوہ اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں پاکستانی سات کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں چھ مرد اور ایک خواتین کھلاڑی شامل ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں ارشد ندیم، محمد جمشید، شجر عباس، احمد سعید، معید بلوچ اور محمد شیروز جبکہ خواتین کھلاڑی عروج کرن شامل ہیں۔ٹیم کے ہمراہ  شفاقت علی اور سیمی رضوی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ 

اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے ایک سوال کے جواب میں اصغر گل نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -