انگلینڈ فٹبال ٹیم ویمنز یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

   انگلینڈ فٹبال ٹیم ویمنز یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

  

 لندن(آئی این پی)انگلینڈ کی خواتین ٹیم 13 سال بعد ویمنز یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، انگلینڈ ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں سویڈن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر 2009 کے بعد خواتین کے اپنے پہلے بڑے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شیفیلڈ میں یورو 2022 میں ماضی کی چار بار کی اولمپک فائنلسٹ سویڈن کو 0-4گول سے شکست دی۔بیتھنی جین میڈ،لوسیا رابرٹا سخت برانز،ایلیسیا میا ٹریسا روسو اور فرانسسکا فران نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ اور سویڈن کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سویڈن کو ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فاتح ٹیم نے جیت کا خوب جشن منایا اس موقع پر انگلش فٹبال ٹیم کی کپتان نے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد ٹیم نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ہے جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے اسی طرح سے فائنل بھی جیتیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -