تھرو بال کوچنگ کورس میں 40 افراد نے شرکت کی

  تھرو بال کوچنگ کورس میں 40 افراد نے شرکت کی

  

کالام (این این آئی) نیشنل تھروبال کوچنگ کورس میں شرکت کے بعد کوچز اپنے اپنے علاقوں کو رووانہ ہو گئے۔ پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سجاد اکبر نے بتایا کہ کورس میں 40 مرد اور خواتین نے حصہ لیا، یہ کورس پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہوا۔

کراچی میں بارش کے باعث نیشنل انڈر 19 تین روزہ چمپئن شپ کا پہلا راؤنڈ ری شیڈول کر دیا گیا. اس راؤنڈ کے میچز اب 20 سے 22 اگست تک کراچی میں کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا،ایونٹ کا فائنل 25 سے 28 اگست تک یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -