جاپان کو ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کی میزبانی مل گئی
ٹوکیو (یواین پی) جاپان کو عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کی میزبانی مل گئی ہے۔ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے اعلان کے مطابق ٹوکیو 2025 میں ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے دوران بند دروازوں کے پیچھے ایک سال تاخیر سے ہونے والے اولمپکس کا انعقاد کامیابی کے ساتھ کیا۔ٹوکیو کے ساتھ عالمی چیمپئن شپ کے 18ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبلیوجین میں کونسل کے اجلاس میں اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی کہ ٹوکیو نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی، پولینڈ کے سائلیسیا اور سنگاپور کے تین حریفوں کو شکست دے کراعزاز حاصل کیاہے۔
2025 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کا حق حاصل کیا۔