اسکر یبل چیمپئن شپ، پاکستان کے وسیم کھتری فائنل میں پہنچ گئے

  اسکر یبل چیمپئن شپ، پاکستان کے وسیم کھتری فائنل میں پہنچ گئے

  

         واشنگٹن (این این آئی)پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔وسیم کھتری نے 28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ آسٹن شن نے بھی 28 میں سے 19 گیمز جیتے اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،وسیم اور آسٹن کے درمیان بیسٹ آف 5 کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ شمالی امریکا میں جاری چیمپئن شپ میں چار سو سے زائد پلیئرز شریک ہیں وسیم کھتری نے کہا کہ ایونٹ میں فائنل تک رسائی محنت کا نتیجہ ہے اسی طرح میری کوشش ہوگی کہ میں فائنل میں بھی عمدہ پرفارمنس سے ٹائٹل اپنے نام کروں۔ وسیم کھتری نے مزید کہا کہ جب میں نے ایونٹ میں شرکت کرنی تھی اس وقت ہی میں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ میں محنت سے اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کروں گامجھے صلہ مل گیا ہے اسی طرح سے اب میری کوشش ہے کہ میں فائنل میں بھی اسی مہارت سے کھیل پیش کروں او ر کامیابی اپنے نام کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -