فیفا اور اے ایف سی کے بغیر فٹبال کی ترقی ناممکن ہے، عرفان خان

     فیفا اور اے ایف سی کے بغیر فٹبال کی ترقی ناممکن ہے، عرفان خان

  

 اسلام آباد(این این آئی)قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر و سابق سیکرٹری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک میں فیفا اور اے ایف سی کے بغیر فٹ بال کی ترقی ناممکن ہے اور فیصل صالح حیات کے گزشتہ دور میں فٹ بال میں گراس روٹ سطح کے بہت ایونٹس منعقد ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ فیصل صالح حیات کے دور گراس روٹ پر فٹ بال کے لئے بہت کام ہوا ہے جن میں انڈر 12، انڈر13، انڈر 16 اور انڈر 17 کے مقابلے منعقد ہوتے رہے ہیں اس کے علاوہ ریفریز اور کوچز کے کوچنگ کورسز بھی منعقد ہوتے رہے ہیں جن سے ریفریز اور کوچز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کی بحالی خوش آئند بات ہے اور فیفا پاکستان کو فنڈز مہیا کرتا ہے اس لئیملک میں فیفا اور اے ایف سی کے بغیر فٹ بال کی ترقی ناممکن ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے بڑھنے چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو ئی خاص فنڈز مہیا نہیں کیا جاتا۔ایک اور سوال کے جواب میں عرفان خان نیازی نے کہا کہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں اور فٹ بال ٹورنامنٹ کے علاوہ انتخابات پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ پاکستان میں فٹ بال درست سمت پر آ جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -