ون ڈے کرکٹ میں اوورز کی تعدا د کم کردی جائے، روی شاستری 

ون ڈے کرکٹ میں اوورز کی تعدا د کم کردی جائے، روی شاستری 

  

جمیکا(آئی این پی)بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی بقا اسی میں ہے کہ اوورز کی تعداد کو کم کر دیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کھلاڑی روی شاستری نے ایک اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کے فارمیٹ کو اگر طویل عرصے تک لے جانا ہے تو پھر 50 اوورز کی تعداد کو کم کیا جائے۔ سابق کرکٹرز نے بڑھتے ہوئے کرکٹ کیلنڈر کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لیے فین کوڈ پر کمنٹری کے دوران، شاستری نے کہا کہ ون ڈے  کا دورانیہ کم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 

جب ون ڈے شروع ہوا تو یہ 60 اوورز کا تھا۔روی شاستری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے 1983 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس وقت 60 اوورز تھے، اس کے بعد لوگوں نے سوچا کہ 60 اوورز کچھ زیادہ لمبے ہیں، لوگوں کو 20 سے 40 اوورز کا دورانیہ ہضم کرنا مشکل تھا، اس لیے انہوں نے اسے 60 سے گھٹا کر 50 اوورز کر دیا۔سابق ہیڈ کوچ کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب کئی سال گزر چکے ہیں، تو کیوں نہ اسے 50 سے کم کر کے 40 کر دیا جائے۔ کیونکہ آپ کو آگے کی سوچ اور ترقی کرنی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -