بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب 6 مزدوروں کو آزاد کرنے کاحکم 

 بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب 6 مزدوروں کو آزاد کرنے کاحکم 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب ہونے والے 6بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنے کاحکم دے دیا،درخواست گزار شہناز بی بی کی جانب سے دائردرخواست میں ایڈوکیٹ احسان اللہ رانجھا نے دلائل دیئے،دوران سماعت عدالتی حکم پرسرگودھا تھانہ صدر پولیس نے چھے بھٹہ مزدوروں کو ٹھیکیدار سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا تھا کہ مزدوروں سے جبری مشقت کروائی جا رہی تھی اور وارث ٹھیکیدار نے یرغمال بنا کر رکھا ہے،وارث ٹھیکیدار مزدوی کروا رہا تھا اور تنخواہ بھی نہیں دیتا تھا۔

بھٹہ مزدور

مزید :

صفحہ آخر -