بیٹے کی بازیابی کی بنیاد پر درخواست دائر کرنیوالے شہری کو 3 لاکھ جرمانہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بیٹے کی بازیابی کو بنیاد بنا کر درخواست دائر کرنیوالے شہری پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، درخواستگزار کے بیٹے اسد کی بازیابی کی پہلی درخواست بھی جھوٹی قرار دی جا چکی ہے، یادرہے کہ عدالت عالیہ نے 2010 ء میں بھی جھوٹی درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
3 لاکھ جرمانہ