گجر پورہ کے علاقے میں نشئی خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

 گجر پورہ کے علاقے میں نشئی خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں نشئی خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ دھوبی گھاٹ چوک کے قریب شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ملزم نوید نے اپنی اہلیہ 20 سالہ مسکان کو گلا دبا کر قتل کیا، پولیس کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے، بیوی کو کہتا تھا کہ میکے سے  میرے لیے نشے کے لیے پیسے لیکر آئیں۔پیسے نہ لیکر آنے پر ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔  پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اور فزازک ٹیم کی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
قتل

مزید :

صفحہ آخر -