راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں آج سے بارش اور طوفان کا امکان 

راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں آج سے بارش اور طوفان کا امکان 

  

 لاہور(این این آئی)آج سے راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ظاہر کردیا گیا،دریائے ستلج،راوی،چناب اور جہلم کے بالائی علاقوں میں بھاری بارش اور طوفان کا امکان ہے،اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے،ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطا بق ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں،آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے،آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں،ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیں وں کو متحرک رکھیں،نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے اور شہری برقی آلات سے دور رہیں۔

بارش کا امکان

مزید :

صفحہ آخر -