عدلیہ قابل احترام لیکن ایک معاملے پر دوالگ الگ فیصلوں سے سوالا ت اٹھ رہے ہیں: شیری رحمان 

عدلیہ قابل احترام لیکن ایک معاملے پر دوالگ الگ فیصلوں سے سوالا ت اٹھ رہے ہیں: ...

  

  اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ قابل احترام ہے لیکن ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں،عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے،پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے،عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے،ایک جماعت کا ملک میں الگ اور پارلیمنٹ میں الگ سربراہ کیسے ہو سکتا ہے اس ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے،عدلیہ قابل احترام ہے لیکن ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں،عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے، 

شیری رحمان 

مزید :

صفحہ آخر -