آئی جی پنجاب نے 4 پولیس افسران کو تبدیل کر دیا
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 4 پولیس افسران کو تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ایک ڈی پی او کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد کھوکھر کو تبدیل کر دیا گیا۔انور سعید کینگرہ کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد کھوکھر کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہے۔ آئی جی نے تین ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے۔محمد نواز کو ڈی ایس پی بھلوال سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی بھلوال سرگودھا ریاض ناز کو سنیٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری۔محمد شبیر کو ڈی ایس پی ملکوال منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا۔
تبدیل